تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دنیا میں ظالم اور بالا دست قوتوں نے امن وامان کو بگاڑ رکھا ہے: سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرار نے عاشورہ محرم الحرام امن وامان کے ساتھ گزرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس دفعہ محرم الحرام میں کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا اللہ کرے آئندہ بھی ایسے ہو اپنے مشترکہ بیان میں مجلس احراراسلام کی قیادت نے کہا ہے کہ تمام کے تمام صحابہ کرامؓ کی تعلیمات امن کی تعلیمات ہیں اور دنیا انہی تعلیمات پر عمل پیرا ہوگی تو اللہ تعالیٰ کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ فتنہ وفساد کا تعلق یہودیت ومجوسیت سے جاکر ملتا ہے اور اس وقت دنیا میں ظالم اور بالا دست قوتوں نے امن وامان کو بگاڑ رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں اور پاکستان میں ان کے ایجنٹ ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے سیاسی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور سیاسی طبقہ واریت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ اس محرم الحرام میں سرکاری انتظامیہ نے کافی حدتک غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مذہبی وسیاسی طبقہ واریت کو روکنے کے لئے قانون پر یکساں عمل درآمد کی ضرورت ہے اور اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا غیر جانبدارانہ کردار اداکرنا چاہئے اور قادیانی گروہ جو آئین اورقانون کو مسلسل چیلنج کررہا ہے پر قوانین کا مکمل اطلاق کرنا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.