حضرت عمرؓ کے دورمیں کی گئی انتظامی اصلاحات مشعل راہ ہیں: سید کفیل بخاری
چیچہ وطنی(پ ر)مجلس احراراسلام ،تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میں یکم محرم الحرام اسلامی سال نو اور یوم شہادت عمرفاروقؓکے طورپر منایا گیا مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے مسجد ختم نبوت رحمن سٹی چیچہ وطنی میں مولانامحمد مغیرہ نے مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں اپنے اپنے خطبات جمعۃ المبارک میں کہا کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ہے سب صحابہ کرامؓ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرید ہیں اور سیدنا عمرؓ مراد رسول ؐ ہیں کیونکہ آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے عمرؓ کو اللہ سے مانگ کرلیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سیدنا عمرؓ نے اپنے دورخلافت میں جو اصلاحات فرمائیں اور جس طرح ایک فلاحی نظام حکومت قائم کیا آج اگر ہم وہ نظام رائج کردیں تو صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی امن وامان سے زندگی بسر کرنے لگیں گے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں خلافت عمرؓ سے کئی قوانین اخذ کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرات صحابہ کرامؓ کی تعلیمات امن کی تعلیمات ہے اور ہمیں خلافت صحابہؓ سے رہنمائی حاصل کرکے ایک خالص اور مکمل فلاحی معاشرہ اور حکومت قائم کرنے کی طرف آگے بڑھنا چاہئے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی قائمہ کمیٹیوں کے چیچہ وطنی میں منعقد ہونے والے سے اجلاس میں کئی اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے اور 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے ابتدائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا یہ اجلاس احرارکے زونل آفس جامع مسجد چیچہ وطنی میں سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد مغیرہ ،میاں محمد اویس ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی ،مولانا تنویرالحسن ،ڈاکٹر محمدآصف اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔