ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہماری جان اولاد سب کچھ حاضر ہے: خواجہ ایوب بٹ
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام لاہورداتاگنج بخش ٹاؤن کا اجلاس خواجہ ایوب بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں امجد حسین وائیں زبیراحمد ،ملک محمدیوسف ،حافظ محمد علی،عبدالحئی بٹ،گوہرایوب،قاری عمرفاروق اور دیگر نے شرکت کی اس اجلاس میں 21ستمبر جمعرات کو ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ’’سالانہ کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد ایوب بٹ نے کہا کہ 7ستمبر 1974ء کوبھٹو مرحوم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردے کر مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا تھا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہماری جان اولاد سب کچھ حاضر ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا کیا اور ہمارے ذمہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام لگایا یہ ہماری خوش نصیبی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے مدعیان ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں ہو ،انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور عالمی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے عالمی استعماری قوتیں آج ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے ہمیں کمزور سے کمزور کررہی ہیں سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنے والے ایک جسد واحد کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمان ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کی تکلیف کو ہم محسوس کررہے ہیں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما کے سفیر کو فوری طور پر اپنے ملک سے نکال کر روہنگیا مسلمانوں سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور برما سے تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہی کا ذریعہ بنے گی ۔