دینی مدارس اور مساجد عطیات وصدقات اور زکوۃ حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کریں گے: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ دینی ادارے اور مساجد دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہیں پنجاب کابینہ نے جس ایکٹ کی منظوری دی ہے اس کی رو سے دینی مدارس اور مساجد عطیات وصدقات اور زکوۃ حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کریں گے ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم ریاست اور اسلامی مملکت ہے یہ پابندیاں تو امریکہ اور مغرب میں بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پر ختم نبوت رابطہ کمیٹی نے دینی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں دینی مدارس اور دینی جماعتوں کا راستہ نہیں روک سکتیں مولانا زاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے شہید ناموس رسالت ممتاز قادری شہید کی قبر پر آتے آتے بڑی دیر کردی ،انہوں نے کہا کہ شہید ناموس رسالت ممتاز قادری کا خون جادو کی طرح سرچڑھ کر بولے گا ،مولانا زاہد الراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کی سرکردہ قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ صورت حال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں ۔