مجلس احرار اسلام کے رہنما سید عطاءالمنان بخاری نے چنیوٹ مرکز احرار مدنی مسجد میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقاء جمہوری نظام کے تسلسل اور آئین کی عمل داری میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ قیام پاکستان سے آج تک ایک وزیراعظم بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکا۔سید عطاءالمنان شاہ بخاری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے جبکہ تمام اداروں کو اپنی متعینہ آئینی حیثیت میں کا م کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کےنام پرمعرض وجودمیں آیا اسکو کسی بھی صورت سیکولراسٹیٹ نھیں بننے دیا جاۓگا قادیانی چناب نگر اوراسکے گردو نواح میں اپنی تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ھوے ھیں حکومت قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابندکرے مجلس احرار ملک بھر میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناۓ گی اور ملک بھر میں 21 اگست کو یوم امیرشریعت تزک واحتشام سے منایا جاۓ گا اس موقع پر مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے امیر محمد طیب چنیوٹی سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ سیکرٹری اطلاعات طلحہ شبیر اور دیگر کارکنان موجود تھے…