ملکی بقاء جمہوری نظام کے تسلسل اور آئین کی عمل داری میں ہے: سیدمحمد کفیل بخاری
مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے،بہرحال پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء جمہوری نظام کے تسلسل اور آئین کی عمل داری میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان سے آج تک ایک وزیراعظم بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکا۔سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے جبکہ تمام اداروں کو اپنی متعینہ آئینی حیثیت میں کا م کرنا ہوگا ۔