مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤ ن لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس اوردیگر لیکس سب مکافات عمل ہے جس نے جو کیا اس کو بھرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل اور سرکاری خزانے کوجس جس نے بھی لوٹا،سب کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی نہ ہوئی تو یہ مزید ظلم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ استحصالی طبقات غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کررہے ہیں اور اقتصادی ناہمواری نے سارے مسائل پیدا کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سودی معیشت کو ختم کرنے کے عدالتی فیصلوں کے خلاف حکومت کا مؤقف اللہ اور رسول ؐ سے جنگ کے مترادف ہے۔