مجلس احرار کی محنت کی وجہ سے قادیانی پوری دنیا میں بےنقاب ہوئے: سرفراز معاویہ
مجلس احرارا سلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ نے پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میں گزشتہ روز قاری محمد قاسم کی معیت میں ساہیوال کا دورہ کیا اور مختلف مساجد میں عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی قبل ازیں انہوں نے میاں چنوں اور چیچہ وطنی کی مساجد میں اِس سلسلے کو جاری رکھا ،مختلف مساجد میں انہوں نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز بخشا ،رمضان المبارک میں محبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمانت ہے،انہوں نے کہاکہ حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کی جماعت مجلس احرار اسلام کی محنت کا اعجاز ہے کہ پوری دنیا میں منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیاں بے نقاب ہو رہی ہیں اور فتنۂ قادیانیت دم توڑ رہاہے ،بعدازاں انہوں نے احرار کے زونل آفس چیچہ وطنی میں احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کو اپنے دعوتی و تبلیغی دوروں کی رپورٹ پیش کی ،مولانا سرفراز معاویہ جمعرات کو لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مختلف مساجد میں پیغام ختم نبوت کے دعوتی سلسلہ کو ہفتہ بھر جاری رکھیں گے۔#