قادیانی جماعت کے مفروردہشت گرد اورعلیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ شفیع برفت سےتعلقات، حکومت نوٹس لے: عبداللطیف چیمہ
لاہور(پ ر)مفروردہشت گرد اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذجسمم کے سرغنہ شفیع برفت اور قادیانی جماعت کی قیادت کا گٹھ جوڑ سامنے آنے پر متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ اس گٹھ جوڑ کے عیاں ہونے سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ قادیانی جماعت براہ راست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور’’را‘‘ کے لئے کام کررہی ہے ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم ایک عرصے سے یہ بات کہتے چلے آرہے ہیں کہ قادیانی پاکستان اور اسلام کے غدار ہیں اور استعماری قوتوں کے ایجنٹ بن کر پاکستان میں دہشت گردی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ سطحی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے تو رولنگ کلاس کو بھی پوری طرح اندازہ ہوجائیگا کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے خلیفہ مرزابشیرالدین محمود کی قبرپر کچھ سال پہلے یہ کتبہ آویزاں کررکھا تھا کہ ہم نے یہ مردے امانتاً یہاں دفن کررکھے ہیں جب موقع ملے گا ہم انہیں نکال کر ہندوستان لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت کے سینکڑوں افراد اسرائیلی فوج میں بھرتی ہیں اورعالم اسلام کے خلاف جوقوتیں برسرپیکار ہیں قادیانی ان کے مہرے کے طور پر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی مخبری قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکمران اور سیاستدان اس بات کا یقین کرلیں کہ قادیانی وطن عزیز کی سلامتی کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ریاستی رٹ کو مسلسل چیلنج کررہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر توہین اسلام اور توہین رسالت مسلسل ہورہی ہے اور اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ۔