قرارداد پاکستان کا مقصد اسلام کا عادلانہ نظام ہے: عبداللطیف خالد چیمہ
ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان اور نظریہ پاکستان یہی ہے کہ ’’پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام‘‘ نافذ ہوگا لیکن یہاں تو عالمی ایجنڈے کی روشنی میں ناموس رسالت کا قانون ختم کرانے کی باتیں ہورہی ہیں گزشتہ روز کراچی کے تین روزہ دورے پر روانگی سے قبل انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور توہین رسالت کے حوالے سے بعض وزراکے بیانات اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس انتہائی خوش آئند ہیں لیکن ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کی اے پی سی کے ۶ مطالبات کو تسلیم کرنے کا سرکاری اعلان آناچاہیے، انھوں نے کہا کہ مدعئ نبوت ناصر سلطانی کذاب کی ربوہ سے گرفتاری ہوئی اب اس ملعون کو انجام تک پہنچانے کے لیے اسوۂ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ ۲۳؍ مارچ کا پیغام یہ ہے کہ پاکستان اسلام اور امن کا گہوارہ بن جائے اور حکمرانوں اور سیاستدانوں کی لوٹ مار ختم کی جائے۔ قبل ازیں انھوں نے احرار کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری سے ملاقات اور ضروری صلاح مشورے کیے۔