ملتان (پ ر)مجلس احرا ر اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ’’ یوم تحفظ ناموس رسالت ‘‘کے موقع پر کہاہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت و ختم نبوت جیسے قوانین کو غیر مؤثر یا ختم کرنے والی قوتیں اور حکمران ملک میں لاقانونیت اور انارکی کا غلبہ چاہتے ہیں ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار، میاں محمد اویس ، مولا نا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن نقوی ، مفتی عطاء الرحمن قریشی ، حافظ محمد ضیاء اللہ ھاشمی ،مولانا فقیر اللہ حافظ محمد اسماعیل ،سید عطاء المنان بخاری ، مولانا محمد طیب چنیوٹی، مولانا محمد سرفراز معاویہ ،مولانا محمد پیر ابوذر،قاری محمد قاسم اور کئی دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطابات و بیانات میں کہاہے کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا حق مانگنے والی قوتیں کس انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں؟،حالانکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو شرف انسانیت بخشا اور انسانیت کے رموز سے آگاہ فرمایا، سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ لیگی حکمرانوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے انہوں نے کیا نعرے لگائے تھے اور آج قوم کو کس تاریکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ سینٹ میں 295 ۔ سی کے حوالے سے جس کمیٹی کے سپرد یہ ایجنڈا کیا گیا ہے اس کمیٹی کو سر ے سے ختم کیا جائے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف تقریر و تحریر قانون کے مطابق جرم ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جرم کو دہشت گردی قرار دیا جائے اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت توہین رسالت کے مرتکبین اور قادیانیوں سے نبٹا جائے ، دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم یونیو رسٹی اسلام آباد کے سینٹر فار فزکس کو غدار وطن ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دئیے جائیں اور دوالمیال میں ایک مسلمان محمد نعیم کو شہید کرنے والے تمام قادیانیوں کو گرفتار کیا جائے ،دوالمیال کی مقبوضہ مسجد اہل اسلام کے حوالے کی جائے۔ملک کی اسلامی شناخت بحال کی جائے۔کرپشن کے ذریعے ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں کا بلا استثناء محاسبہ کیا جائے اور سلیمان حیدر جیسے بلاگرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت ربطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ہم نے تمام مکاتب فکر کی طرف سے تحریک ختم نبوت کی طرف سے مطالبات کے حوالے سے جو خط لکھاہے ہمیں اس کا انتظار ہے ،اس کے بعد اس ماہ کے آخر میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی اپنا نیا لائحہ عمل طے کرے گی۔