تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

7-مارچ کو سید عطاء المھیمن بخاری کی یاد میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے انتظمات کو حتمی شکل دے دی گئی: قاری قاسم بلوچ

لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1953ء کے شہدائے ختم نبوت کے خون کے صدقے آج وطن عزیز قادیانی اسٹیٹ بننے سے بچا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 5-6مارچ 1953ء کو سب سے زیادہ گولی چلی تھی اور وقت کے ہلاکوؤں نے ظلم کی انتہاء کردی دس ہزار نہتے مسلمانوں کو لاہور کے مال روڈاوردیگر شہروں میں اس لیے گولیوں سے چھلنی کردیاگیا کہ وہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کا آئینی حق مانگتے تھے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 7مارچ کو مرکز احرار لاہور میں قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری مرحوم کی یاد میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس احرار اسلام لاہورکے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری مرحوم کی یاد میں مارچ اور اپریل میں ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.