تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

1953ءکے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج ہفتہ کو لاہورپہنچیں گے اور اپنی جماعت کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے بعد گجرات روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ 24فروری اتوار کو جامع مسجد ختم نبوت چوہڑچوک ناگڑیاں میں خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے اس کانفرنس میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمامولانا مفتی محمد حسن ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث ،مولانا عبدالحق خاں بشیر ، مولانا محمدمغیرہ ، مولانا تنویرالحسن احرار ، مولانامحمد سرفرازمعاویہ ، مولانا محمد ابوبکر اور دیگر رہنما شرکت وخطاب کریں ،یاد رہے کہ ناگڑیاں وہ تاریخی قصبہ ہے جس کو امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ سے نسبت ہے اوریہ امیر شریعت کا گاﺅں کہلاتاہے ۔علاوہ ازیں ختم نبوت کا نفرنس کے منتظم حافظ ضیاءاللہ ہاشمی نے بتایاہے کہ مبلغین ختم نبوت نے گجرات اورمضافات میں کانفرنس کے لیے دعوتی مہم کو تیز کردیاہے انہوں نے بتایا کہ بیرون شہر سے رہنماﺅں اورکارکنوں کی آمد آج شروع ہوجائے گی جبکہ کانفرنس کے جملہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953ءکے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے انہوںنے کہاکہ دس ہزار شہدائے ختم نبوت 1953ءنے اپنے خون سے ایک ایسی لکیر کھینچ دی تھی جس نے کفر واسلام کا فرق واضح کردیاتھا آخر کار قادیانی 7ستمبر 1974ءکو پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار پائے جبکہ 26اپریل 1984ءکو امتناع قادیانیت ایکٹ جاری ہوا انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کانفرنس میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد جیسے مطالبات دہرائے جائیں گے اور تحریک ختم نبوت کی جدوجہد کوہرحال میں جاری رکھاجائے گا انہوںنے کہاکہ قادیانی فتنہ مذہبی اور سیاسی طورپراسلام اورمسلمانوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتاہے اس فتنہ کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے عناصراور سیاستدان دینی غیرت وحمیت سے عاری ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کی مخبری آنجہانی ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی نے امریکہ کے پاس کی تھی اورآج بھی اسلام اور وطن کے دشمنوں کا اصل ٹارگٹ ہمارے ایٹمی اثاثے ہی ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور انڈیا اپنی دھمکیوں سے اسے ڈرانہیںسکتا ہماری بہادرفوج جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.