مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ ہماری جماعت 1929 ء سے جبر و استبداد اور ظلم کے خلاف نبرد آزما ہے اور برطانوی سامراج کے لگائے ہوئے پودے فتنہ ارتداد مرزائیہ کے سدباب کے لیے کام کررہی ہے،گزشتہ روز ملتان سے لاہور جاتے ہوئے احرار کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور ضروری مشاورت کے موقع پر انہوں نے کہاکہ 12-11 ربیع الاوّل میں چناب نگر میں فقید المثال ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔دونو ں رہنماؤں نے سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی بابت صلاح مشورے کئے،سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور یہ سب کچھ اسلامی نظام نافذ نا کرنے کا فطری ولازمی نتیجہ ہے،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ئختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد نامساعد حالات میں بھی جاری رکھی جائے گی اور آئین اور قانون ہمیں اس بات کی اجازت بھی دیتا ہے کہ امتناع قادیانیت ایکٹ کے نفاذ کی پرامن جدوجہد کرتے رہیں بعد ازاں سید محمد کفیل بخاری نے حکیم حافظ محمد قاسم کے ہمراہ جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کے شیخ الحدیث مولانا محمد نذیر کی عیادت کی اور لاہور روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے مجلس احرارا سلام پاکستان کے نائب امیر ملک محمد یوسف کی اہلیہ مرحومہ کی تعزیت کی۔