تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یہودی لابی قادیانیوں کو مزموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے، عقیدہ ختم نبوت وطن کی بقا کا ضامن ہے :عبداللطیف خالد چیمہ

بورے والا (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کے عقائد ونظریات نے خود قادیانیوں کو امت مسلمہ سے الگ کرکے رکھ دیااب اسلام کا نام لے کر قادیانی دنیا کو دھوکہ دینا بند کردیں اور اپنی دینی وآئینی حیثیت کے اندررہیں وہ بورے والا کے چک نمبر 251-EB(مذہبیاں والا)میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی فتنے کو برصغیر کے مسلمانوں میں افتراق وانتشار پیداکرنے اورجہاد کی نفی کے لیے کھڑاکیاگیاتھا۔استعمارکا لگایا ہوا یہ پوداڈگمگا رہاہے اورآخری ہچکیاں لے رہاہے اس کے سدباب کے لیے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دین حق اپنی صداقتوں کے ساتھ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔جبکہ نیکی وبدی کی جنگ بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی اور اہل حق اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ اسلامی حمیت کو اجاگر کریں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ و دفاع کے لیے نسل نوکی فکری بنیادوں پر تربیت کریں۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام بورے والا کے امیرصوفی عبدالشکور نے بتایاہے کہ 2اپریل جمعرات کو بعد نماز عشاء شہداءختم نبوت کانفرنس مسجد ختم نبوت بورے والامیں منعقد ہوگی جس میں عبداللطیف خالد چیمہ اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث خطا ب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.