تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یہودیت اور سبائیت نے اسلام کو مختلف روپ بدل کر شدید نقصان پہنچایا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے قائدین، رہنماؤں اور مبلغین نے کہاہے کہ خلیفہ سوم ذوالنورین امیر المؤمنین سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت صبائی فتنے کی سازش کا نتیجہ تھا اور اس شہادت کے بعد امت دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، مولانا فیصل متین سرگانہ اور دیگر رہنماؤں نے یوم عثمان غنیؓ کی شہادت کی مناسبت سے کہاہے کہ یہودیت اور سبائیت نے اسلام کو مختلف روپ بدل کر شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے اثرات اب تک موجود ہیں۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تمام صحابہ کرامؓ معیار حق ہیں امت جس صحابی کی بھی پیروی کرے گی وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ سیرت و شہادت عثمان غنیؓ ہمیں جو سبق دیتی ہے وہ صراط مستقیم کا سبق ہے اور وہ سبق صبر و استقامت کا سبق ہے۔ گزشتہ روز یوم عثمان غنیؓ کے حوالے سے مرکز احرار چیچہ وطنی میں حکیم محمد قاسم کی میزبانی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کہا کہ سیرت عثمان غنیؓ پر عمل پیرا ہو کر ہم اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے علمبردار بن سکتے ہیں صحابہ کرام کی پیروی کر کے ہی ہم اسلام کو بطورنظام حیات نافذ کر سکتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اسلام کا سیاسی نظام جب تک غلبہ نہ پائے گا دنیا میں امن نہ ہو گا مجلس احرار اسلام روز اوّل سے ہی اسلام کے غلبے کی مناد اور علمبردار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.