لاہور (پ ر)7ستمبر 1974کو لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو پارلیمنٹ کے فلور پر بھٹو مرحوم کے دور اقتدار میں غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں آج یکم ستمبر تا دس ستمبر مختلف دینی جماعتوں کے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ ختم نبوت اور 7ستمبر کو دنیا بھر میں یوم ختم نبوت جوش و خروش کے ساتھ منایا جایا گا۔ مجلس احرار اسلام اور تحفظ ختم نبوت نے اعلان کیا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کی تقریبات آج سے شروع ہو جائیں گی اور دس ستمبر تک جاری رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ آج بعد نماز عصر مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور اور زونل آفس چیچہ وطنی میں عشرہ ختم نبوت کی تقریبات کا آغاز ہو گا، 2ستمبر کوامیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری مسجد القمر گجرانوالہ میں اور نائب امیر عبداللطیف خالد بعد نماز عصر ساہیوال میں تحفظ ختم نبوت کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔ 7ستمبر کوقائد احرار سید محمد کفیل بخاری مرکزی دفتر احرار لاہور میں یوم ختم نبوت کے اجتماع سے خطاب کریں گے اورعبداللطیف خالد چیمہ اسی دن صبح سات بجے چیچہ وطنی،گیارہ بجے دن کمالیہ،بعد نماز ظہر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بعد نماز عشاء انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام چنیوٹ میں کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری کبیر والہ میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد نے گزشتہ روز باہمی مشاورت سے طے کی ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، ان راہنماؤں نے کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ علاوہ ازیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین میں احرار ریلیف کمپس میں گزشتہ روز بھی کام جاری رہاچکوال کے کارکنوں نے دوسرے روز بھی تونسہ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ مولانا تنویر الحسن احرار اور دیگر افراد نے نگرانی کی جب کہ جب کہ مولانا منظور احمد، قاسم چیمہ، مولانا محمد سرفراز معاویہ، قاضی عبد القدیر،محمد سعید، ہمایوں بھٹی اور کئی دیگر احرار کارکنوں پر مشتمل ایک قافلہ گزشتہ روز راجن پور کے مضافات میں ناصر ہاشمی کی قیادت میں قافلے نے امدادی سامان تقسیم کیا اور اس قافلہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری راجن پور کے مضافات میں پہنچے اور کارکنوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ جو لوگ اللہ کی مخلوق کے ساتھ بھلا کرتے ہیں اللہ ان کے ساتھ بھلا کرتا ہے اور اس کے مال و رزق میں برکت عطاء فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ مجلس احرار اسلام کو ورثہ میں ملا ہے اکابر احرار نے بھی ایسے مواقع پربڑھ چڑھ کر کام کیا اور ہم بھی اللہ کی توفیق سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اس خدمت پر اللہ کا شکر ادا کریں اور امدادی سرگرمیاں پہلے سے زیادہ تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی رسہ کشی میں حکوت اور اپوزیشن جس انتہاء پسندی تک جاچکی ہے یہ سب کا سب مغربی انتہاء پسندی اور سیکولر انتہاء پسندی کا شاخسانہ ہے۔