مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاءالمہیمن بخارى , پروفیسر خالد شبیر احمد ، سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار ، مولانا محمد مغیرہ اور دیگر رہنماﺅں نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے کہاہے کہ انڈین جبرو استبداد کی تاریک سناٹے والی رات ختم ہوکر رہے گی اور شہداءکشمیر کا خون بے گناہی رنگ لا کررہے گا ،انہوں نے کہاکہ بہتر سالوں سے حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر سیاست تو کی،لیکن حقیقی کازکو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے، انہوں نے کہاکہ قادیانی ریشہ دوانیوں نے مسئلہ کشمیر کو شروع سے اُلجھایا اور استعماری قوتوں نے قادیانیوں کو مسلم اُمہ کے خلاف مہرے کے طور پر استعمال کیا ،مجلس احرارا سلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ یوم آزادی کو” یوم یکجہتی کشمیر“کے طور پر منایا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر سیاست کررہی ہے اور قادیانیوں کو نوازا جا رہاہے ۔