مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ 28فروری جمعرات (آج)کو سرگودھا جائیں گے جہاں وہ جامع مسجد فاروق اعظم سٹیلائٹ ٹاﺅن سرگودھامیں نماز عشاءکے بعدہونے والی اہمیت امتناع قادیانیت آرڈیننس میں شرکت کریںگے جبکہ یکم مارچ کو ایک بجے جامع مسجد احرار چناب نگر میںشہداءتحریک ختم نبوت 1953ءکے حوالے سے خطبہ جمعہ دیں گے اسی روز بعد نماز مغرب جامع مسجد القمر گوجرانوالہ میں شہداءختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوں گے اگلے روز 2مارچ کو سید محمد کفیل بخاری اورعبداللطیف خالد چیمہ سیالکوٹ میں شہداءختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ 3مارچ کومرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں سالانہ شہداءختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکرکے سرکردہ رہنماشرکت وخطاب کریں گے ۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تحریک مقدس ختم نبوت مارچ 1953ءکے دس ہزار شہداءکا مقدس خون ہم سے تقاضاکرتاہے کہ اعلاءکلمة الحق اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں رائے عامہ کو بیدار اور منظم کرنے کے لیے مارچ میں مختلف مقامات پر شہداءختم نبوت کا نفرنسز اوراجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نے 1953ءمیں دس ہزار نہتے مسلمانوں کو اس لیے شہید کردیاتھا کہ وہ ناموس رسالت کے تحفظ کا آئینی حق مانگتے تھے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے مجلس احراراسلام کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ شہداء53ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعات کا انعقاد کریں اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کریں ۔