لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار ا ورقاری محمدقاسم بلوچ نے ساہیوال کارپوریشن کی جانب سے مشن چوک ساہیوال کا نام تبدیل کرکے شہداءختم نبوت چوک رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ اداکیاہے. اپنے بیان میں انہوںنے کہاہے کہ یہ ایسا صدقہ جاریہ ہے جو روز قیامت ساہیوال کارپوریشن کے اراکان کی شفاعت کا سبب بنے گا ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری گزشتہ روز کراچی کے دورہ پر روانہ ہوگئے ،وہ یکم مئی کو واپس لاہورپہنچیں گے،جبکہ یکم اور 2مئی کو وفاق المدارس الاحرار کے اساتذہ کرام کا 2روزہ ”دورة المعلمین“شروع ہوگا ۔مولانا زاہدالراشدی ، مولانا جہانگیر محمود ، مولانا محمد یوسف خاں اوردیگر سکالرز معلمین کو لیکچرز دیں گے ،دورے کا اختتام 2مئی کو ظہر کے وقت ہوگا۔