ہم اسلام اور وطن کی محبت سے سرشارلوگ ہیں : سید محمد کفیل بخاری
مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ ہم اسلام اوروطن کی محبت سے سرشار لوگ ہیں اورتحفظ ختم نبوت کا کام ہماراطرۂ امتیازہے ۔لاہور،گوجرانوالہ اورناگڑیاں(گجرات)میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری نجات اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں مضمرہے اورقرآن پاک دستورحیات ہے ۔لادین مغربی نظام ہائے زندگی انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں جبکہ قرآنی تعلیمات اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہیں۔سیدمحمدکفیل نے کہاکہ دستور پاکستان کی اسلامی دفعات کے خلاف بیرونی این جی اوزکے ایجنڈے کوروکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ قادیانی گروہ ملک وملت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اوربعض مقتدرقوتیں قادیانیت کوپرموٹ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دینی قوتوں کوفرقہ واریت کی نفی اوراتحادامت کی طرف آگے بڑھناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ؐ کی پرامن جدوجہدہی ہمیں نکتہ اتحاد مہیاکرتی ہے ۔