تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہمار ے پارلیمنٹیرین آئینی تقاضوں پر پورا اترنے کی بجائے آئینی دفعات کے خاتمے کے درپے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور( پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے آئین کے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کی حکومتی کوششوں اور تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے آئین پر پورانہ اترنے کے خلاف اور آئین کی دفعہ 62,63کے خاتمے کے ایجنڈے پرحزب اقتدار اور حزب مخالف دونوں پوری طرح متفق ہیں ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمار ے پارلیمنٹیرین آئینی تقاضوں پر پورا اترنے اور ایک معیار قائم کرنے کی بجائے متعلقہ آئینی دفعات کے خاتمے کے درپے ہیں جو انتہائی انحطاط اور زوال کی علامت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایساطرز عمل نہ صرف آئین کو غیر مؤثر اور منہدم کرنے کے مترادف ہے بلکہ قیام ملک کے اصل مقصد سے بھی انحراف ہے جس کے خلاف محب وطن حلقوں کو مؤثر آواز بلند کرنی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.