تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہمارا نظام معیشت زکوۃ و عشر ہے، حکومت الٰہیہ کا قیام ہماری منزل ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

ساہیوال (پ ر)ختم نبوت سینٹر آبپارہ ٹاؤن ساہیوال میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت،ڈاکٹر محمد آصف کی زیر نگرانی اور ختم نبوت سینٹر کے ناظم اعلی قاری سعید ابن شہید کی زیر سرپرستی مجلس احرار اسلام ساہیوال کا ایک انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس احرار کے دستور کے مطابق آئندہ پانچ سال کے لیے درج ذیل عہدیداران اتفاق رائے سے منتخب ہوئے سرپرست قاری سعید ابن شہید،امیر ماسٹر محمود احمد رشیدی،نائب امیر رشید چیمہ،ناظم اعلی حافظ اسامہ عزیر،نائب ناظم حافظ اسامہ عربی،ناظم نشر واشاعت حافظ عرفان صابر،نائب ناظم نشر واشاعت حافظ اسامہ علی۔مجلس احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احرار کے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الٰہیہ کا قیام ہماری منزل ہے۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کی بنیاد ہےہمارا نظام معیشت زکوۃ و عشر ہے۔قرآن حکیم ہمارا دستور ہے۔اسوۂ ازواج مطہرات و اصحاب رسول ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 37 سال قبل 26اکتوبر 1984ء کو مجلس احرار اسلام ساہیوال کے سابقہ صدر قاری بشیر احمد حبیب کو شہید کیا گیا۔انہی کے مقصد کو جاری و ساری رکھنے کے لئے نوجوانان احرار ساہیوال کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنہوں نے مشکل حالات میں بھی جماعت کے دامن کو نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل اثاثہ کارکنان ہوتے ہیں جس سے جماعت اور رہنما ناموری پیدا کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ قادیانی مظلومیت کا لبادۂ اوڑھے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے مختلف ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔جس سے مسلمانوں کو بچانا اور ان کو عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت و نزاکت سے آگاہ کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔امید کرتا ہوں کہ یہ نوجوانان میدان عمل میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔اللہ انہیں صبروتحمل استقامت و استقلال عطاء فرمائے۔مجلس احرار ساہیوال کے سرپرست قاری سعید ابن شہید نے کہا کہ والد صاحب مرحوم عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ہم انہی کے مقصد کے تسلسل کو آگے بڑھا رہے ہیں اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ پر کسی قسم کا دباؤ یا کمپرومائز قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ والد صاحب مرحوم کی شہادت کے بعد جو 37 سال کا خلاء پیدا ہوا ہے انشاءاللہ ہم اس کو پر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور قادیانیت کا ہر محاذ پر تعاقب کرتے رہیں گے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اختتامی کلمات کے ساتھ دعا فرمائی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.