تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

گھریلوتشدد کی روک تھام کے نام پر صوبائی اسمبلیوں میں منظور ہونے والا بل نہایت ہی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤں لاہور میں درس قرآن دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ نے زندگی بھر کسی کا احسان نہیں اٹھایا بلکہ مکۃ المکرمہ میں بھی اور مدینۃ المنورہ میں بھی آپ کا شمار مالدار صحابہ میں ہوتا تھا۔ آپؓ نے مسجد نبویﷺ کے لیے اپنے مال سے جگہ خرید کر توسیع کی اور مدینہ والو ں کے لیے میٹھے کنویں کو خریدا اس سب کے باوجود بلوایوں نے حضرت عثمان غنیؓ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے ہوئے 18ذی الحج کو انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا۔انہوں نے کہا کہ گھریلوتشدد کی روک تھام کے نام پر صوبائی اسمبلیوں میں منظور ہونے والا بل نہایت ہی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتا ہے موجودہ حکومت طاغوتی طاقتوں کی سازشوں کو پرموٹ کرتے ہوئے ہمارے خاندانی نظام کو تہس نہس کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان انسانی سوسائٹی کا بنیادی یونٹ ہے اور قرآن کریم کے ارشاد کے مطابق بھی جنت سے زمین پر فرد نہیں بلکہ جوڑے کو اتارا گیا تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کی تنظیم و تشکیل کے لیے ہدایات حضرات انبیاء کرام علیہم السلام وقتا فوقتا دیتے رہے ہیں اس کی آخری اور حتمی شکل جناب سرورکائنات ﷺ کی ہدایات و تعلیمات اور ان کا تشکیل کردہ خاندانی نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی مجلس شرعی نے اس سلسلہ میں 6اگست 2021کو ملک بھر میں خاندانی نظام کے تحفظ کے نام پر منانے کا اعلان کیا ہے مجلس احرار اسلام ملی مجلس شرعی کے اس اقدام پر ان کے شانہ بشانہ موجود ہوگی۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائد سید محمد کفیل بخاری نے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں، علماء کرام اور خطباء عظام سے پر زور اپیل کی ہے کہ 6اگست کے خطبات جمعۃ المبارک میں عوام الناس کو اس بل کی پیجیدگیوں اور مضمرات سے آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.