لاہور (پ ر ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس 19مارچ اتوار کو پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں تحریک تحفظ ناموس ر سالت کے مطالبات اور تازہ ترین صورت حال کا جائز ہ لے کر پولیسی بیا ن جاری کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں مولانا زاہدالراشدی ،مولانا عبدالرؤف فاروقی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن (ر)محمد صفدر کے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے پر کیپٹن(ر )محمد صفدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے فورم پرناموس رسالت کے مسئلہ پر جس جرأت و حق گوئی کا مظاہرہ کیا ہے وہ تمام اراکین قومی اسمبلی کے لیے مشعل راہ ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 1973ء کے آئین کی اسلامی دفعات کے حوالے سے جس طرح پارلیمنٹ کو جھنجھوڑا ہے یہ سب کے لیے قابل تقلید بھی ہے اور لمحہ فکریہ بھی ۔