رحیم یار خان (پ ر) مجلس احرار اسلام یونٹ بستی مولویان کا ماہانہ اجلاس بمقام جامع سیدنا امیر معاویہ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت اللہ بخش احرار جبکہ تلاوت قرآن مجید قاری محمد یعقوب نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں جماعت کے زیراہتمام مختلف موضوعات پر سیمینارز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اللہ بخش احرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے بعد تنظیمی امور پر خاص توجہ دی جائے گی جبکہ 21 اگست کو سید عطاءاللہ شاہ بخاری کی یاد میں یوم امیر شریعت منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلع رحیم یار خان میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو جماعت کے امیر مرکزیہ اور سیکرٹری جنرل سے رابطہ قائم کرکے جماعتی امور کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور اس بل کی منظوری میں مجلس احرار کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں اللہ بخش احرار کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے حوالے سے حکومتی دباو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مولوی طارق چوہان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور اجتماعی دعائے مغفرت کروائی گئی۔ اجلاس میں مولانا فقیراللہ رحمانی، جام نور احمد، مولوی یعقوب، اقبال چوہان، غلام یسین سومرو، فاروق احمد، محمد امیر عمر، قادر بخش احرار، حافظ شبیر، قاری یعقوب نقشبندی، مغیرہ رحیمی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔