لاہور(پ ر )مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں 21ستمبر جمعرات کو بعدنماز مغرب ہونے والی ’’کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس‘‘کے چیف آرگنائزر میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ مجلس احراراسلام قدیم روایات کے مطابق تما م مکاتب فکر کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی مضبوط ترین قدر مشترک پر متفق ومتحد کرنے کا عزم لے کر آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ منصب رسالت ؐ وتحفظ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد اتحاد امت کی مظہر ہے انہوں نے بتایا کہ قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی سرپرستی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دیوبندی ،بریلوی،اہلحدیث مکاتب فکر کے علاوہ دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماشرکت وخطاب کریں گے انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کا حتمی اجلاس 20ستمبر بدھ کو دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس سے مولانا فضل الرحیم اشرفی ،مولانا محب النبی،حافظ عاکف سعید، ،مفتی محمد حسن ،مولاناامجد خان، عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری،پیر اعجاز ہاشمی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،علامہ زبیر احمدظہیر،عبدالرؤف فاروقی ،میاں محمد عفان،قاری شبیر احمد عثمانی،علامہ محمدممتاز اعوان قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد سعید،پاکستان مسلم (ن) کے رہنما احمدحسان،حافظ میاں محمد نعمان ،پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما عمار یاسر،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین اور دیگر کانفرنس سے خطاب کریں اور7ستمبر1974ء کو پارلیمنٹ میں تاریخی فیصلے کی تفصیلات بیان کریں گے۔