لاہور(پ ر) کفریہ طاقتیں قوانین ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو پاکستانی آئین سے نکالنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے وہ قادیانی لابی کو استعمال کر رہی ہیں۔ عالم کفر اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں جب تک حضور اکرمﷺ کی محبت زندہ ہے مسلمانوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ وہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر لاہور آئے اور مجلس احرار اسلام لاہور کے ذمہ داران سے ملاقات کی اورجماعتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء میاں محمد اویس، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ اور مبلغ احرارڈاکٹر محمد آصف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں اپنی جگہ بنانے کے لیے قادیانی لابی برطانوی سامراج سے مدد حاصل کرتی ہے اور مشہور زمانہ قادیانی لارڈ طارق احمد کی مسلم لیگی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اور سیاستدان اپنی صفوں کی تطہیر کریں اور قادیانیوں اور قادیانی نواز عناصر کو نکال باہر پھینکیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا اچھا شگون ہے لیکن ہمیں فیٹف کی سفارشات کو کلیتہ مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور کے شعبہ اطلاعات کے مطابق امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے گزشتہ روز لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد حارث کے نکاح میں شرکت کی اور بہت ساری دعاؤں سے نوازا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری آج گوجرانوالہ علماء فورم کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت و تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت سیمینار میں شرکت و خطاب کریں گے۔