کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے. سید محمد کفیل بخاری
چیچہ وطنی ( )مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ظلم کی تمام حدیں کراس کر گئی ہے ،لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے جانبداری کی گہری نیند سوئے ہوئے ہیں، وہ گزشتہ روز ملتان سے لاہورجاتے ہوئے دفتر احرار چیچہ وطنی میں احرار کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر عبدالمنان معاویہ ،حافظ محمد سلیم شاہ اور عتیق الرحمن بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ مجلس احرار اسلام اپنے یوم تاسیس سے آج تک اللہ کی مخلوق کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانے کے لیے پر امن جدوجہد کررہی ہے چنانچہ حکومت الٰہیہ کا قیام ہمارا مقصد زندگی ہے اور عقید�ۂ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام، تحریک تحفظ ختم بنوت کی جدید رکنیت سازی 30 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس کا دائر ہ پور ے ملک میں پھیلایا جارہاہے، انہوں نے جماعت کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی کہ وہ فہم ختم بنوت کورسز نیٹ ورک کے دائرے کو مزید وسیع کریں اور قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیاں آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ بے نقاب کریں، انہوں نے کہاکہ یکم سے دس ستمبر تک عشرۂ ختم نبوت پوری دنیا میں منایا جائے گا،یاد رہے کہ 7 ستمبر 1974 ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم ڈکلیئر کیا تھا ۔#
2 thoughts on “کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے. سید محمد کفیل بخاری”