تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کشمیر پر بھارتی ظلم جاری، پاکستانی فنکاروں کی قادیانی ایوارڈ شو میں شرکت افسوس ناک ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)لندن میں قادیانی فراڈیے عطاء الحق نے قادیانی مرکزکی ہدایت پر ایوارڈشومنعقد کرایااس شو کے سلسلے میں اسے قادیانی جماعت کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل تھی یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے کہ لندن میں موجودپاکستانی ہائی کمیشن کو قادیانیوں کی ایسی سرگرمیوں کا نوٹس لیناچاہیے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بنتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ایک بیان میں کیاانہوں نے مزید کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھاہے بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق پانچ اگست سے اب تک چار ہزارکشمیری گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیے جاچکے ہیں مقبوضہ وادی اور بھارت کے اندر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بلند کی جانے والی ہرآواز کو سختی سے دبایاجارہاہے ان مظالم کے نتیجے میں آئندہ دنوں مقبوضہ وادی میں کوئی بڑاانسانی المیہ بھی جنم لے سکتاہے ان افسوس ناک حالات میں قادیانیوں کی طرف سے لندن میں ایوارڈشو کا انعقاد تو شرم ناک ہے ہی،لیکن محض مفت ایئر ٹکٹس اور چند ٹکوں کی خاطر پاکستانی فنکاروں کی قادیانیوں کے اس شومیں شرکت کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی پاکستان دشمنی کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے وہ آج بھی اکھنڈبھارت نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستانی فنکاروں،صحافیوں اور سیاسی شخصیات کو ایسی تقریبات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.