لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ انڈیا کو اپنا نام نہاد یوم آزادی مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے کیونکہ اس نے کشمیر ی مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں اور بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کی نفی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یوم آزادی دراصل یوم سیاہ ہے اور پوری دنیا نے یوم سیاہ کی حمایت کرکے ثابت کردیاہے کہ کشمیرمیں تاریک سناٹے والی طویل سیاہ رات آخر کار ختم ہوکررہے گی۔انہوں نے کہاکہ قادیانی گروہ 1930ء سے کشمیریوں کیخلاف سازشیں کررہاہے اور پاکستان بنتے وقت بھی ضلع گرداسپور کو پاکستان میں نہ آنے دینے کا سبب قادیانی بنے اور باؤنڈری کمیشن نے اس پر عمل درآمد کروایا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو قادیانیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہم خبردار کرتے ہیں کہ حکمران قادیانیوں کو پننے کے مواقع بند کردیں قادیانی آستین کاایساسانپ ہیں جس نے اس کو پانی دیا اسی کو ڈسے گا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہااور قانون توہین رسالت کے مجرموں کو مسلسل نوازا جارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پرعمل درآمد کروایا جائے۔