کرتارپورراہداری مثبت، معاشی و معاشرتی اور ادبی و ثقافتی راہیں ہموار ہوں گی: ڈاکٹر شاہد کاشمیری
مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد کاشمیری نے کہا ہے کہ کرتار سرحد کھولنا پاکستانی حکومت کا اچھا اقدام ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا قابل تشویش ہے ، ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہی معاشی ومعاشرتی اور ادبی و ثقافتی حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر شاہد کاشمیری نے کہاکہ کرتار پور سرحد کی طرح کشمیر کی سرحد کو بھی کھولا جائے تاکہ سرحدات کی دونوں جانب لوگ اپنے عزیز و اقارب سے مل سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور کشمیرمیں مسلمانوں کے مذہبی مقامات ہیں،پاکستانی حکومت مسلمانوں کے مذہبی مقامات تک ویزا فری رسائی کے لئے اقدامات کرے۔