ملتان ( پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد ترین حکومتی معاشی پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے اب جان و مال کے تحفظ سے بھی محروم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے حادثہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر شہریوں کے لیے دعاء مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔