چیچہ وطنی (نامہ نگار)مجلس احرارا سلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 14۔ ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہو گی،جس میں احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا عبیدالرحمن ضیاء اور دیگر مقررین خطاب کریں گے مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے رہنماء سید سلیم شاہ نے بتایا ہے کہ ختم نبوت کانفرس کی تیاریاں جاری ہے، مرکزی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شہروں سے جماعتی ذمہ داران اور رضاکاران پہنچے گئے، اور مقامی علماء سے رابطہ کرلیے گئے ہیں