تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چیئرمین سینیٹ کے حلف نامے میں ختم نبوت کا حلف، مجلس احرار کی پٹیشن خارج، رٹین آرڈر کے بعد اگلی کارروائی کریں گے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجلس احراراسلام پاکستان کی طرف سے سینٹ کے حلف نامے میں ختم نبوت کی شق کے حوالے سے دائر کی گئی رٹ خارج کر دی ہے جوچیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔ تفصیل کے مطابق مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی کہ جس طرح صدر کے حلف نامے میں ختم نبوت کی عبارت موجود ہے اسی طرح چئرمین سینٹ، قومی اسمبلی کے اسپیکراور وفاقی شرعی عدالت کے جج کے حلف ناموں میں بھی شق ہونی چاہیے، رٹ کی سماعت کی پہلی پیشی میں ایڈووکیٹ شیر افضل خان بابر اور مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار پیش ہوئے، اس پیشی میں جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ عوام ہے، جو آئین کو پڑھتی ہے اگر ہر بندہ اپنی مرضی کی رٹ لے کر آنے لگ جائے گا تو عدالت کے نظام کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ قومی اسمبلی اورنمائندہ سینٹ کے ذریعے یہ آواز اٹھائیں اوراراکین اسمبلی اور پرائیوٹ طور پر یہ قانون بنوائیں، کیونکہ عدالت کا یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اس پر کوئی ڈائریکشن جاری کرے۔ اس پر ایڈووکیٹ شیر افضل خان بابر نے کہا کہ عدالت کا اختیار ہے کیونکہ ہر بندے کا کام ہے کہ وہ آئین کو مانے اور جب صدر پاکستان کا مسلمان ہونا شرط ہے، تواس کی تکمیل اس وقت ہو گی جب اس کا قائم مقام بھی مسلمان ہو،اور مسلمان ہونے کے لیے ختم نبوت کے متعلق عقیدہ درست ہو نا ضروری ہے۔ لیکن اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ نہیں آپ اپنے کسی سیاسی فورم سے بل پاس کروائیں۔شیر افضل خان بابر اور مولانا تنویر الحسن احرار نے کمرہ عدالت سے باہر آکر اپنے کارکنوں کو بتایا کہ ہم اپنی رٹ واپس نہیں لیں گے۔ انشاء اللہ ایک دو دن میں ریٹین آرڈر آجائے گا، تو ہم اپنی اگلی کاروائی طے کریں گے کہ اب ہمیں کیا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.