متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے 6 ؍ جنوری کو ملک بھر میں حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف اجتماعات جمعتہ المبارک میں ملک گیر احتجاج اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبا د میں سنٹر فارفزکس کو غدار پاکستان آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کر نے کے خلاف قرار داد وں کی منظوری پر تمام مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں ،علماء کرام اور خُطباء عِظام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ رابطہ کمیٹی تحریک ختم نبوت کے مطالبات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر سنٹر فارفزکس کو منسوب کرنے سے اسلامیان پاکستان کی تشویش سے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزارت تعلیم کو خط ارسال کیے جائیں گے ،جبکہ ڈاکٹر عبدالسلام کے اسلام و وطن دشمن کردار کے حوالے سے ہم تحریری بریفنگ تیار کرکے مقتدر حلقوں سیاستدانوں اور ارکان پارلیمنٹ اور سینٹ کو بھیجی جائے گی ،انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ سنٹر فارفزکس اسلام آباد جو اپنے بانی ڈاکٹر ریاض الدین انصاری کے نام سے منسوب تھا ،کو ایک قادیانی کے نام منسوب کرنا کس قدر زیادتی بلکہ ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے ،کرانے والوں نے نسل نو کے ایمان و عقیدے پر وار کیا ہے ،انہوں نے دینی و سیاسی قیادت سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو ذبح کرنے سے گریز کریں اور اپنی ترجیحات طے کرتے وقت جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصبِ رسالت و ختم نبوت کو مقدم رکھیں ،انہوں نے کہاکہ دوالمیال (چکوال) قادیانیوں کے ہاتھوں شہید ہو نے والے مسلمان محمد نعیم کے مقدمے کو دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور وہاں گرفتار سینکڑوں مسلمانوں کو رہاکیا جائے ، انہوں نے کہاکہ چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے کسی صورت قادیانیوں کو نہ دئیے جائیں، اس سے وہاں کشیدگی بڑھے گی ،انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ اس بات سے قوم کو آگاہ کرے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں کتنے قادیانیوں کو انڈیا جانے کے لیے کلیرنس دی گئی انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کشیدگی کے اس موقع پر قادیانیوں کا انڈیا جانا ملکی سلامتی کے لیے سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہاکہ اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھنے والے قادیانیوں سے خیر کی توقع رکھنے والے خود فریبی کا شکار ہیں یا پھر ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور علامہ اقبال نے کہاتھا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں جبکہ بھٹو مرحوم نے کہاتھا کہ ’’قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور دینی جماعتوں کی جدوجہد پرامن اور قانون کے دائرے میں ہے جو ہمارا فطری آئینی اور شہری حق ہے ۔