لاہور (پ ر) تحریک احرا رکا ایک اور باب بند ہوا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سینئراور بزرگ رہنماء چودھری محمد اکرام احرار طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ہیں۔ ان کی عمر 95برس تھی گزشتہ روز دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک لاہور میں ان کی نماز جنازہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری کی امامت میں سینکڑوں کارکنوں نے ادا کی مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،سید عطاء المنان بخاری،قاری محمد یوسف احرار،ملک محمد یوسف،قاری محمد قاسم بلوچ،قاری عبدالعزیز یوسف،ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر احرار رہنماؤں اور کارکنوں نے چودھری محمد اکرام احرار مرحوم کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہا ر کیا اور دعائے مغفرت کی مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا اور پوری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری انہوں نے کہا کہ چودھری اکرام احرار نے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری سے لیکر احرار کی تمام قیادت کی زیارت کی اور ان کے شانہ بشانہ تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی کے اسی برس مجلس احرار کے ساتھ گزارے اور تحریک ختم نبوت کی پاداش مین کئی مرتبہ جیل بھی گئے۔