چناب نگر میں قادیانی دہشت گردوں کے خلاف ردالفساد آپریشن کیا جائے: میاں اویس
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمد لطیف ، قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق قمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاستدان ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر اپنے اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی ملک کے لئے مخلص نہیں ہے ہرکوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگا ہے بیرونی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نظر جمائے بیٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرنے کے منصوبے بنا رہا ہے اورپاکستان کے اندر موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلا کر اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے حکمران اور سیاستدان اپنی انا کی جنگ سے باہر نکلیں اور ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر متحد اور یکجا ہوکر ملک دشمن عناصر کا مل کرقلع قمع کریں انہوں نے کہا کہ آؤ تمام مسلکی وگروہی اور فرقہ وارانہ اختلاف کو بلائے طاق رکھ کر سب مل کر اپنے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کے دشمنوں کے خطرناک عزائم کو خاک میں ملا کر ان کو عبرت کا نشان بنادیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ہر گھناؤنی سازش کے پیچھے قادیانی عناصر کا م کررہا ہے ان کے خلاف بھی ردالفساد آپریشن ہونا چاہیے ،حکمرانوں کو چناب نگر میں حکومتی رٹ قائم کرتے ہوئے ریاست کے اندر ریاست کے تصور کو ختم کرنا ہوگا۔