لاہور (پ ر) بھارتی ملعونہ اور بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت کے مذموم واقعات کے خلاف عالمگیر احتجاج اوریوم حرمت رسول اللہﷺ کے موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، قاری محمد یوسف احرار، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ،علامہ محمد ممتاز اعوان ڈاکٹرمحمد عمر فاروق احرار، مفتی عطاء الرحمن قریشی، مولانامحمد مغیرہ، حافظ محمد اسماعیل، عبدالکریم قمر، مولانا مفتی تنویر الحسن احرار، مولانامحمد شعیب،رانامحمد اکمل اور کئی دیگر احرار رہنماؤں نے مختلف مقامات پر خطبات جمعۃ المبارک اور اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ پیغمبر امن اور محسن انسانیتﷺ کی توہین کے مرتکب دنیا کو بدامنی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور سے گڈلک بیکری چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت دینا کی بدترین دہشت گردی ہے قادیانیوں کو امریکہ، انڈیا اور اسرائیل سپانسر کر رہے ہیں اور استعماری قوتیں قادیانیوں کومہرے کے طور استعمال کر رہی ہیں۔ مظاہرے کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے ہم خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے لیکن حضور خاتم النبیینﷺ کی ذات اقدس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مظاہرے میں شاندار الفاظ میں عرب امارات کی طرف سے انڈیا کے بائیکاٹ کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہاگیا کہ عرب ممالک نے اس مرتبہ انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ مظاہرین نے ایک قرار داد میں مطالبہ کیا کہ او آئی سی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔ ایک قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ انڈین مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے یہ ہماری دینی اور ملی غیرت کا تقاضا ہے۔