تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پوری قوم ممتاز قادری کے جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتی ہے. شیخ عبدالغنی

شہید ناموس رسالت ممتاز قادری کو پھانسی دئیے جانے کے حوالے سے مجلس احباب چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی اجلاس تحریک ختم نبوت کے رہنما حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوا ،جس میں انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی ،جماعت اسلامی کے رہنما خان حق نوارخان دُرانی ،محمد صفدر چودھری،ڈاکٹر محمد زبیر، قاری محمد قاسم ،رانا قمرالاسلام ،قاضی عبدالقدیر ،حافظ جاوید اقبال ،حافظ ظہور احمد اور دیگر حضرات نے شرک و خطاب کیا ،شیخ عبدالغنی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پوری قوم ممتاز قادری کے جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ قوم مظلوم شہید کے ساتھ ہے اور حکمران گستاخانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہیں ،خان حق نواز خان دُرانی نے کہاکہ قانون توہین رسالت کو کالا قانون کہنے والے گورنر پنجاب کے جنازے اور شہید ممتاز قادری کے جنازے نے دنیا پر فرق واضح کردیا ہے کہ حق سچ پر کون تھا ،محمد صفدر چودھری نے کہاکہ ممتاز قادری کے جنازے نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ، اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ یہ بدبختی ہے کہ ریمن ڈیوس کو بچانے کے لیے دئیت کا سہارا لیا گیا ، آسیہ مسیح کو بچایا اور چھوپایا جا رہاہے ،جبکہ عشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ستایا جا رہاہے ،تمام شرکاء نے اس پر اتفاق کیا کہ دینی جماعتوں کو حکومت کی سیکولر پالیسیوں کے سامنے بند باندھنے کے لیے اسلامی نظام کے نفاذ اور تحفظ ناموس رسالت پر اکھٹے ہو جانا چاہیے ،اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پیمرا کی پولیسی پر شدید احتجاج کیا گیا اور ممتاز قادری شہید کے جنازے کو کوریج نہ دینے کو توہین رسالت کے مرتکبین کی حوصلہ افضائی قرار دیا گیا اجلاس میں چینل 92 ،روزنامہ ’’ امت‘‘ کراچی اور روزنامہ’’ اوصاف‘‘ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ عالمی میڈیا کو بھی حدف تنقید بنایا گیا ، علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابط کمیٹی کی اپیل پر ڈویژن بھر کے مساجد میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام نے یوم احتجاج منایا اور ممتاز قادری شہید کے جذبے ، جُرات اور استقامت کو سلام عقیدت پیش کیا ،علماء کرام نے قادیانیوں کی اسلام اور وطن دشمن سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے ماڈل سکولز سے قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام آنجہانی کی تصویروں کو ہٹایا جائے اور اس کو مسلم سائنسدان کہنے اور لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.