لاہور(پ ر)جامع مسجد ختم نبوت چندارائے روڈ (ریس کورس ٹاؤن )لاہور میں نماز جمعۃ المبار ک سے قبل’’ عقیدہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘کے عنوان سے قاری محمد یوسف احرار کی صدارت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران قادیانیت نوازی کو بریک لگانے کی بجائے اس کو آگے بڑھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے انکشاف کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ناروال میں 90سے زائد سکول قادیانیوں کے حوالے کردیئے ہیں جو انتہائی تشویش ناک ہے اجتماع سے مبلغ ختم نبوت مولانا محمدسرفراز معاویہ اور حافظ عبدالحمید نے بھی خطاب کیا ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے نونہالان قوم کے ذہنوں کو پراگندہ کرکے آزاد خیالی کے نام پر ارتداد پھیلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ابوبکر خدا بخش جیسے سکہ بند قادیانی جس نے ضلع خوشاب میں قادیانیت کو فروغ دیا،کو پرموٹ کرکے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لگانا حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت والے حلف نامے کے حوالے سے ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کا نہ ہونا اور صدر مملکت کے دستخط باقی رہنا قوم کے لئے ذہنی کرب ، تذبذب اور ابہام کا باعث بنے ہوئے ہیں ،بعد ازاں ضروری مشاورت کے بعد انہوں نے کہا کہ ان حوالوں سے تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور ایگزیکٹو باڈی کے دستیاب ارکان کا ایک ہنگامی اور غیر رسمی اجلاس 29اکتوبر اتوار کو بعد نماز ظہر (2بجے )مرکزی دفتراحرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔