لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دین اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ FATF کا دباو مسترد کرتے ہیں۔ عالمی سامراج پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل چیلنج کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نوآبادیاتی سسٹم کا حصہ بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دینی مدارس ہیں۔ مدارس دینیہ کے خلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا تو ہولنا کشیدگی جنم لیں گی۔ حکومت ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔