’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے سلسلہ میں مجلس احباب چیچہ وطنی کے زیر اہتمام دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں ایک نشست تحریک تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنما حق نواز خان دُرانی ،چودھری محمد اشرف ،چودھری محمد صفدر ،ڈاکٹر محمد اعظم چیمہ ،محمد رفیق خان دُرانی ایڈووکیٹ ،قاری محمد قاسم ،حافظ ظہور احمد ،حکیم حافظ محمد قاسم ، قاضی عبدالقدیر ،رانا قمر الاسلام ،تحریک انصاف کے رہنماسید رمیز الدین احمد ،تنویر احمد ،محمد ریحان ارشد ، حافظ محمد سلیم شاہ اور دیگر حضرات نے شرکت کی ،حق نواز خان دُرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر یوں کی جدوجہد آخر کاربار آور ہوگی اور کشمیر ان شاء اللہ تعالیٰ پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا ،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہمارا لا الہ اللہ کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ،مشترکہ اجلاس میں اِس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ پاکستان بنتے وقت گورداسپور کو پاکستان میں رکھنے کی بجائے انڈیا میں رکھنے کے لیے قادیانی سازش کی وجہ سے مسئلہ کشمیر آج تک لٹکا ہوا ہے کیونکہ گورداسپور کٹ جانے کی وجہ سے کشمیر میں جانے کے لیے راستہ موجودنہ رھا۔اجلاس میں شہداء کشمیر کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اور قاری محمد قاسم نے اجتماعی دعا کرائی ،نقابت کے فرائض حکیم حافظ محمد قاسم نے ادا کئے