ٹرمپ کے بیان پر تشویش، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے: میاں محمد اویس
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمدقاسم بلوچ،حاجی محمد لطیف ،ڈاکٹر محمد ضیاء الحق قمر اور دیگر نے ٹرمپ کے بیت المقد س میں اسرائیلی دارالحکومت کو منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ٹرمپ کے اس اقدام سے پوری دنیا میں شدید غم وغصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ مکہ ،مدینہ کے بعد مسلمانوں کی تیسری مقدس جگہ بیت المقدس ہے پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی قوم کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،لبنان ،پاکستان ،ترکی اور دیگرمسلم ممالک امریکہ کے صدر ٹرمپ کو اس کے ان منفی عزائم سے روکیں تاکہ دنیا کسی نئے انتشار کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ سے محبت وعقیدت رکھتے ہیں امریکہ کی طرف سے ایسے اقدام کے سنگین اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا ہم طیب اردگان اور دوسرے ممالک کی طرف سے اس اعلان کو مسترد کرنے اور طیبب اردگان کی طرف سے او آئی سی کا جلاس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مسلم ملک کا حکمران اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا امریکہ کو واضح پیغام دینے کے لئے تمام مسلمان حکمرانوں کو متحد ہوکر امریکہ کے ان خطرناک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور پاکستان سرکاری سطح پر امریکہ کے اس اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کارلائے جائیں ۔