لاہور (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز ملی مجلس شرعی لاہور کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈربل پاکستان میں بے حیائی کو فروغ دینے کیلئے لایا جارہاہے تاکہ مسلمان اپنی شناخت اور اپنے دین سے دوری اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کا فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بل کو مسترد کرنے کے لئے آواز اٹھائیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے بلوں کو منظور کرنا قیام ملک کے مقاصد کے بھی خلاف ہے اور امت مسلمہ کی غیرت کے بھی خلاف ہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری چاروں صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بیٹھے ہوئے غیرت مند معزز مبران اسے فوراًمستر کریں گے۔