تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم کی قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم قوم کے نڈر اور بے باک سپاہی تھے، جو شہادت کا مرتبہ حاصل کرکے امر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غمزدہ ہے اور شہید نعمان اکرم کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ سید کفیل بخاری نے شہید نعمان اکرم کے والد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر مجلس احرار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور تحریک طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر محمد قاسم چیمہ بھی موجود تھے۔ سید کفیل بخاری کا کہنا تھا کہ ‏وِنگ کمانڈر نعمان اکرم شہید چاہتے تو پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے پاکستانی شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.