تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وفاقی کابینہ کے قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرا راسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پہلے آئین پاکستان کو تسلیم کریں اور آئین میں طے شدہ اپنی غیر مسلم اقلیتی حیثیت کو بھی تسلیم وقبول کریں۔ آئین کو تسلیم کیے بغیر قادیانیوں کو کسی حکومتی کمیشن میں شامل کرنا ان کی آ ئینی حیثیت بارے ابہام پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ملک میں لاک ڈاون ہے اور عوام گھروں میں نظر بند ہیں، ایسے ماحول میں اچانک یہ فیصلہ کسی معطل ایجنڈے کی تکمیل کی طرف پیش رفت ہے اور آئین کو تسلیم کیے بغیر قادیانیوں کے لئے ملک کے دیگر اداروں کے دروازے کھولنے اور انہیں ملک کے خلاف کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.