وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں : سید محمد کفیل بخاری
لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا سیاسی اختلافات کی بنیاد ہے، لیکن اختلاف کا جواب ظلم و ناانصافی سے دینا دراصل ذہنی شکست کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نادیدہ قوتیں ملک میں عام انتخابات کو ملتوی کرانا چاہتی ہیں، اور یہ ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ اقدام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاستی ادارے پرتشدد کاروائیوں کو روکے اور ملک میں قیام امن کو یقینی بنائیں اور قوم کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔