تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وفاقی مذہبی امور کی قومی کمیشن کو بھیجی گئی سمری کا خیرمقدم کرتے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نیشنل کمشن فارمینارٹیز کو بھیجی گئی اس سفارش (سمری) کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے کہ ’’کوئی قادیانی نمائندہ کمشن میں نہ رکھا جائے‘‘۔ قائد احرار سید عطاء المھیمن بخاری، مولانا زاہد الراشدی، حافظ عاکف سعید، مولانا عبدالروَف فاروقی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری محمد زوار بہادر، سید محمد کفیل بخاری، رانا محمد شفیق پسروری اور دیگر رہنماؤں نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کو بھیجی گئی اس سمری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت وختم نبوت کا اعجاز ہے کہ قادیانی اور قادیانی نواز حلقے ایک دفعہ پھر ناکام اور نامراد ہوئے ہیں۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن میں قادیانی نمائندے کو رکھنے کا فیصلہ ہو چکاتھا، جسکو ایک میڈیا گروپ نے پوری دیانت داری سے عیاں کیا اور پھر ملک کے تمام مکاتب فکر یکسو و یک جان ہو کر تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم پر ایک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بربنائے دیانت کہی جاسکتی ہے کہ ایک بڑی سازش ہونے والی تھی جسکو موقع پر ہی بھانپ لیا گیا اور استعمار اور استعمار کے ایجنٹوں کا یہ وار بھی کامیاب نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ قادیانی جب اپنے آپ کو غیرمسلم اقلیت مانتے ہی نہیں تو پھر کسی کمیشن میں انکو اقلیتی سیٹ کیوں دی جائے اور اقلیتوں کے حقوق کیوں دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی تمام مکاتب فکر کامشترکہ پلیٹ فارم ہے جو آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے ختم نبوت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے ہماری پوری کوشش اور پر امن جدجہد جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.