تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وفاقی بجٹ غیرمتوازن ہے, یہ غریبوں کا نہیں سرمایہ داروں کا بجٹ ہے. سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں پاکستان کے خلاف نئی منصوبہ بندی کر رہی ہیں ۔قومی اتحاد اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ سے ہی ملکی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اقتصادی راہ داری منصوبہ عالمی استعمار کو ہضم نہیں ہو رہا۔ملک کی ترقی کے لئے راہ منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔گزشتہ روز ایوان احرار لاہور میں احرار کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ وفاقی بجٹ غیر متوازن اور لفظوں کا ہیر پھیر ہے ۔یہ غریبوں کا نہیں سرمایہ داروں کا بجٹ ہے۔کم سے کم تنخواہ بیس ہزار روپے مقرر کی جائے۔دودھ اور دیگر مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔سید محمدد کفیل بخاری نے بتایا کہ ملک بھر میں مجلس احرار اسلام کی رکنیت سازی مہم جاری ہے ۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہٍ حکو مت کے الٰییہ کا قیام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مجلس احرار اسلام کاساتھ دیں ۔ انھوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ عوام مہم تیز کر دیں اور ہر شعبہ کے افراد کو جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں۔انہوں نے بتایا کہ رکنیت سازی اور مقامی انتخابات کی تکمیل کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کو اجلاس میں مرکزی انتخابات ہوں گے۔نومبر میں احرار ورکرز کنونشن منعقد ہوگا۔مجلس احرار اسلام ملک میں قیام امن کی کوششوں کی تائید کرتی ہے۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کو دین پر عمل اور غیر مسلموں کو قبول اسلام کی دعوت احرار کا نصب العین ہے۔مجلس احرار نفاذِ اسلام کے لئے پر امن آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں ایک دوسرے کی حلیف ہیں ۔مجلس احرار اسلام دینی جماعتوں کی فرینڈ پارٹی ہے۔ملکی سیاست میں اور احرار دینی قوتوں کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.